بیجنگ:چائنہ ریلوے گروپ لمیٹڈ، جو دنیا بھر میں تعمیراتی اور انجینئرنگ کا ایک معروف کنٹریکٹر ہے، نے سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک کاروبار میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔
کمپنی کی شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ کے مطابق، جنوری سے جون کے عرصے میں بیرونی منڈیوں میں 79ارب83کروڑ یوآن (تقریبا 11ارب 79کروڑامریکی ڈالر) کے نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 90.7 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی طور پر دستخط کیے گئے نئے معاہدوں کی مالیت گزشتہ سال کی نسبت 14.1 فیصد بڑھ کر11کھرب 30ارب یوآن تک پہنچ گئی۔کمپنی کے متنوع کاروباروں میں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے پہلی ششمائی میں سب سے بڑے نئے معاہدوں کا حجم دیکھا، جس کا کل مجموعہ 10کھرب30ارب یوآن تھا، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 13.7 فیصد زیادہ ہے۔
