English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزمائشوں نے مجھے مضبوط اور میرا عزم مزید پختہ کر دیا ہے، مریم نواز

القمر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزمائشوں نے مجھے مضبوط اور ہمارا عزم مزید پختہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ظلم و ستم کے خلاف 1999میں بھی کھڑے تھے اور 23 سال بعد بھی ڈٹے ہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ فرق یہ ہے آزمائشوں نے مجھے مضبوط اور ہمارا عزم مزید پختہ کر دیا ہے۔لیگی نائب صدر نے لکھا کہ ظالمانہ اور غیر منصفانہ سلوک کے لئے میاں نواز شریف کو اکیلا کرنا تب سے ختم نہیں ہوا ہے۔ ہمت نہیں ہاریں گے، انشا اللہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے