English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

deploy the army

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق فیصلہ چاروں صوبوں کی جانب سے درخواست پرکیاگیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر پاک فوج سول آرمڈفورسز کے ساتھ مل کرکام کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی اور صوبے جہاں مناسب سمجھیں گے مزید تعیناتی کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فوج کوآرٹیکل245کے تحت تعینات کیاگیاہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محرم الحرام کے دوران فوج تعینات رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے