ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا 13اگست کو حقیقی آزادی جلسے میں لائحہ عمل دینے کا اعلان

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے 13اگست کو حقیقی آزادی جلسے میں لائحہ عمل دینے کا  اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فسطائیت کے نرغے میں ہے، مجرموں کے گروہ کو امریکی سازش کے تحت اقتدار دلایا گیا۔

عمران خان نےکہاکہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبر حضرت محمدؐ کے نواسے راہِ حق پر تھے، کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے انکی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا، ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔

 انہوں نے مزید لکھا کہ مجرموں کے برسرِ اقتدار گروہ، جسے تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور انکے سرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت)کے نرغے میں ہے، کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کیسامنے سرجھکائیں گے یا بحیثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟

انہوں نے کہاکہ 13اگست کو میں اپنے حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا،ادھر کراچی کے حلقہ این اے 245 کے امیدوار محمود مولوی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، حلقے کی صورتحال اور الیکشن مہم بارے آگاہ کیا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں