English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمرہ ادائیگی کی کوئی سالانہ حد مقرر نہیں، سعودی عرب

عمرہ ادائیگی کی کوئی سالانہ حد مقرر نہیں، سعودی عرب

ریاض : سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے عالم اسلام کے لیے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ حکومت نے باور کرایا ہے کہ مسلمان سال میں بار بار عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔

عمرہ کی تعداد کی کوئی قید نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمان عمرہ زائرین کسی بھی فضائی، زمینی یا سمندری راستے سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مملکت میں آسکتے ہیں۔ ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

وزارت حج سے ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ آیا عمرہ مملکت میں داخلے کے ویزے کی قیمت کی ادائیگی کے ساتھ دہرایا جا سکتا ہے؟ تو اس کے جواب میں ایک ٹویٹ میں وزارت حج نے واضح کیا کہ سال میں عمرہ کی ادائی کی سعادت بار بار حاصل کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب وزارت حج نے واضح کیا کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین مملکت سعودی عرب کے کسی بھی بین الاقوامی یا علاقائی ہوائی اڈے سے داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں اور اس کے لیے جدہ ایئرپورٹ سے داخلے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ عمرہ کرنے کے لیے (عمرہ)کی درخواست سے پرمٹ جاری کرنا ضروری ہے، بشرطیکہ وہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے