ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان  جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے،صوبائی وزیراطلاعات

 کراچی:سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے، شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر بیٹھ کر کہا ہے عمران خان کے کہنے پر کہا۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ ان کی جنگ و جہاد اقتدار کی ہوس پوری کرنے کے لئے ہے،ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے عمران خان اور ان کے حواریوں کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری ملک کے اہم اداروں کے خلاف دن رات گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ دراصل عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے بچنے اور اس سے دھیان ہٹانے کے لیے بے ہودہ اور ناقابل برداشت حرکتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  وہ چاہتے ہیں کہ ملک کا ہر ادارہ اور اس کا سربراہ ان کا غلام بن کر رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں