English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا کالج طالبات کو موٹر سائیکل ٹریننگ دینے کا فیصلہ

القمر

  کراچی:  سندھ حکومت نے کالج طالبات کو موٹر سائیکل ٹریننگ دینے کا فیصلہ کر لیا ، اس حوالے سے طالبات کی فہرست طلب کرلی گئی  ۔

سندھ حکومت کی جانب سے طالبات کے لئے خوشخبری ہے کہ کالج طالبات کو موٹر سائیکل ٹریننگ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

محکمہ ترقی خواتین نے محکمہ تعلیم سندھ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں کالج پرنسپلز سے خواشمند طالبات کی فہرست مانگ لی گئی ہے۔

محکمہ ترقی خواتین کا کہنا ہے کہ طالبات کو موٹرسائیکل ٹریننگ دینے کا مقصد خواتین کو خودمختار بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے