ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عثمان بزدار جعلی ار اضی انتقال کیس میں  بری

ڈی جی خان: اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو جعلی اراضی انتقال کیس میں بری کردیا۔

سابق وزیر اعلی کے خلاف مقدمے کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی کی عدالت میں ہوئی جہاں عثمان بزدار خود پیش ہوئے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ عدالت میں پیش کی، تحقیقاتی ٹیم نے عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کو بے گناہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف 9 سو کینال جعلی اراضی انتقال کیس کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں