English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مثالیں ریاست مدینہ کی اور پروٹوکول بادشاہوں والا، حنا پرویز بٹ

القمر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ( ن) کی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مبینہ پروٹوکول کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ ہے وہ اقتدار کا نشہ جس کی لت نیازی صاحب کو لگ گئی ہے۔

لیگی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وفاق میں یہ عالیشان پروٹوکول کھونے کی وجہ سے ہی تو اب تک یہ رو رہے ہیں، مثالیں ریاست مدینہ کی اور پروٹوکول بادشاہوں والا۔

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کی جانب سے ویڈیو کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو کب کی ہے لیکن ویڈیو پر گزشتہ ماہ کی تاریخ نظر آ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے