English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پارٹی چھوڑ کر فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا سامنا کریں، نثارکھوڑو

القمر

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سنیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان اگر مرد ہیں تو پارٹی سربراہی چھوڑ کر فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا سامناکریں، عمران خان بھلے سندھ آئیں انہیں سندھ سے کچھ نہیں ملے گا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں سندھ کو این ایف سی،ترقیاتی فنڈرز، بجلی اورگیس سمیت دیگر حقوق سے محروم رکھنے والے عمران خان سندھ میں کس منہ سے آئیں گے،سندھ کی باشعور عوام کسی فتنے اور جھانسے میں آنے والی نہیں ہے۔

سینیٹر  نے کہا کے سندھ نے پاکستان بنایا اور سندھ ہی پاکستان بچانے کے لئے کردار ادا کر رہا ہے،عمران خان کے لاہور جلسے میں پاکستان کے جھنڈے اتار کر پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے کے عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا یہ عمل ثابت کر رہا ہے کہ انہیں پاکستان سے کوئی محبت نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ خواجہ ناظم الدین،حسین شہید سہروردی،ایوب کھوڑو،پیر الٰہی بخش سمیت دیگر بانیان پاکستان نااہل ہوسکتے ہیں تو پھر عمران خان کیا چیز ہیں وہ نااہل کیوں نہیں ہو سکتا۔فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان صادق امین نہیں رہے اس لئے انہیں نہ صرف نااہل ہونا چاہئے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی رجسٹریشن بھی منسوخ ہونی چاہئے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان فتنے فساد اور سازش والے بیانیئے کا ڈراپ سین ہوچکا ہے اور وہ اب عالمی یوٹرن لیڈر ثابت ہوچکے ہیں ۔ امریکی سازش کی باتیں کرنے والے عمران خان اب امریکا سے دوستی کے بیان دے کر امریکا سے بیک ڈور رابطے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے