اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑایڈووکیٹ نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے اپنی درخواست میں مئوقف اختیار کیا ہے کہ 25مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کا مقدمہ ان کے خلاف لاہور کے تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج کیا گیا ہے اور اس مقدمہ کے اندراج کے بعد ان کی گرفتاری کے لئے لاہور میں واقع گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے اور انہیں لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا موقع دیا جائے۔