ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 29 اگست کو مسودے کی منظوری دیگا، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف قرض معاہدے کے لیے اظہار آمادگی کے مسودے کا شق وارجائزہ لے رہے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے بھجوائے گئے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لے کر وزارت خزانہ سے رابطے میں ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف آج ہی اس مسودے کی کاپی پاکستان کو بھجوائے گا جس کے بعد وزیرخزانہ اور قائم مقام گورنر حتمی مسودے پر دستخط کرکیآج ہی اسے واپس بھجوائیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دیگا، منظوری کے بعد اگست میں ایک عشاریہ 17 ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل کیے جائیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں