English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جب چاہیں چاروں طرف سے اسلام آباد کو بلاک کرسکتے ہیں،فواد چوہدری

القمر

کراچی: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرا طلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم جب چاہیں چاروں طرف سے اسلام آباد کو بلاک کرسکتے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ یہ حکومت جمہوری طور پر جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  عمران خان اور پاک فوج کے درمیان تفرقہ فائدہ میں نہیں، الیکشن تو کرانا ہی ہوگا، خواجہ آصف جیسے آدمی اب ہمیں سیکھا رہے ہیں،خواجہ آصف نے حد کر دی ،وہ کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی جیسی جماعت بھارت کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوران حراست شہبازگل پر تشدد پر ہمیں شدید تشویش ہے۔اگر عدالتیں انسانی حقوق کا تحفظ نہیں کریں گی تواور کون کرے گا۔عمران خان جمعہ کو کراچی تشریف لارہے ہیں، وہ پاکستان کی یکجہتی کی علامت ہیں، کراچی میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف کیس اور پی ٹی آئی کو اینٹی فوج بنانے کی مہم چلائی کی گئی، عوام کو پاکستان کی فوج کے خلاف کھڑا کرنے کی قابل مذمت کوشش ہے، عمران خان اور پاک فوج کے درمیان تفرقہ کسی حوالے سے فائدہ میں نہیں ہے۔

رہنماپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  دوران حراست شہبازگل پر تشدد پر ہمیں شدید تشویش ہے۔اگر عدالتیں انسانی حقوق کا تحفظ نہیں کریں گی اور کون کرے گا، عدالت شہبازگل کی میڈیکل رپورٹ دیکھے گی، ایک آزاد میڈیکل بورڈ  کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا بورڈ ہونا چاہیے جس پر شہباز گل اور ان کے اہلخانہ کو اعتماد ہو، جعلی میڈیکل رپورٹ انتہائی قابل مذمت ہے، اسلام آباد پولیس کے آئی جی اور ڈی آئی جی کو بھی طلب کیا جائے تا کہ بتایا جائے کہ شہباز گل پہلے دن کہاں تھے اور کون تھے وہ جنہوں ان پر تشدد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے