اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے محمد میاں سومرو کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ جاری کیا عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ آئندہ سماعت تک این اے 196 جیک آباد کی نشست پر الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن نا کرایا عدالت نے وزارت قانون ، سیکریٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کو نوٹس جاری کئے۔
عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ستمبر میں کیس دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت کی الیکشن کمیشن نے محمد میاں سومرو کو 40 دن غیر حاضری پر ڈی نوٹی فائی کردیا تھا۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
