گوادر:جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری بلوچستان کو حق دو کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کو اختیار ووسائل فراہم کریں، ہم گوادرکو مثالی ترقیاتی شہر بنائیں گے لاپتہ افراد کی بازیابی ضروری ہے۔
مولانا ہدایت الرحمن نے کہاکہ مچھیروں وتاجروں کوسہولیات دینے کے بجائے انہیں تنگ کرکے بھتہ وصول کرنا کہاں کاانصاف ہے نااہل حکمرانوں کی جانب سے سی پیک سٹی گوادر کی ترقی کے صرف دعوے واعلانات ہورہے ہیں ہم انشاء اللہ مکران ڈیژن سمیت بلوچستان کے مظلوم معصوم عوام کو حقوق دلاکر رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے سوتیلی ماں کا سلوک وفاق کیساتھ صوبائی نااہل حکمران بھی کر رہے ہیں ، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعد عوام کی توقعات مسائل کے حل کے ہیں لیکن وسائل کی عدم فراہمی ،حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے ۔
رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مچھیروں کو آسانی وسہولت سے کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کیساتھ بارڈرزپر بھی سیکورٹی فورسزوچیک پوسٹوں کے نام پر ناجائز بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ ،بھتہ خوری ،بدعنوانی ختم کروائیں گے ۔
