English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین نے روسی تیل کی درآمدات میں اضافہ کر دیا

القمر

بیجنگ: چین نے روسی تیل کی درآمدات میں اضافہ کر دیا ہے، یورپی ممالک کی جانب سے روسی گیس پر انحصار محدود کرنے کی کوششوں کے درمیان چین اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات مزید فروغ پا رہے ہیں ۔

عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق چین روس سے توانائی کی بڑی مقدار درآمد کر رہا ہے، مسلسل تیسرے ماہ کے دوران بھی روس چین کے لیے تیل کا سب سے بڑا سپلائر ہے،جولائی میں چین نے کل 7.15ملین ٹن روسی تیل درآمد کیا جو کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 7.6فی صد زیادہ ہے۔

چین کی روس سے کوئلے کی درآمدات جولائی میں 7.42ملین ٹن کے ساتھ پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریبا فی صد زیادہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے