ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقے آفت زدہ قرار، آبیانہ و مالیہ معاف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راجن پور،تونسہ،ڈیرہ غازی خان اور عیسیٰ خیل کے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے بڑا اعلان کیا ہے اوراب علاقوں کے لئے آبیانہ و مالیہ معاف کردیا گیاہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے آبیانہ اورمالیہ معاف کرنے اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کااعلان کیا ہے۔اور تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے مالی امداد جلد از جلد سیلاب متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھروں،فصلوں اورلائیواسٹاک کو پہنچنے والے نقصان کا پورا ازالہ کیا جائے گا۔ نقصانات کے ازالے کیلئے جتنی جلدی ممکن ہوسکے سروے شروع کیا جائے۔ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اضافی فنڈز فراہم کیے جائیںگے۔سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے نقصانات کا پورا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں