English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب متا ثرین کیلئےادویات کا ایک ٹرک بلوچستان روانہ کردیا ہے ،وفاقی وزیر صحت

القمر

اسلام آباد :وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سیلاب سے تباہ کاریاں ہوئیں ، ادویات سے بھر ایک ٹریک بلوچستان روانہ کردیاگیا ہے تاکہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان میں 30ہزار ویکسین فراہم کی جا چکی ہیں، 2لاکھ ویکسین مختلف علاقوں میں فراہم کی گئی ۔اگر ان کو مزید ادویات اور ویکسین کی ضرورت ہوئی تو فراہم کردیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ 36ہزار میڈیکیڈٹ ماسکیٹو نیٹ  بلوچستان  میں متاثرین کو بھیجے جاسکے ہیں، چند دنوں میں14لاکھ سے زائد میڈیکٹڈکیٹ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں تقسیم کردیا جائے گا ، ڈونرزکے حوالے سے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ  ڈاکٹرز کی 12رکنی ٹیم بلوچستان میں متاثرین کی مدد کیلئے بلوچستان روانہ ہوگئی ہے ، ڈیڑھ کروڑ کی ادویات اگلے دوروز میں بلوچستان میں بھیجے جاچکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او یونی سیف ، یو این اے فائی اور دیگراسٹیک ہولڈرز ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں،سندھ کیلئے 6لاکھ مچھر دانیاں دوروز میں بجھوائی جائینگی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ادویات میں مختلف اقسام کی اشیاء بجھوائی جارہی ہیں۔ کل ہم ڈونرز کی ٹیم بلارہے ہیں۔ اور تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، چاروں صوبوں کو متاثرین کی امداد کے تعاون کی درخواست کی ہے ، اگر کوئی بڑی ڈیمانڈ ہے تو فنڈزریلیف کمیٹی موجود ہے ، اگر کچھ اشیاء کی ضرورت درکار ہوتو وزارت صحت کو مطلع کردیں تاکہ تمام تر ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے