English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک اور بی جے پی رکن اسمبلی کی جانب سے نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخی

القمر

حیدر آباد: بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک اور رکن اسمبلی کی جانب سے نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخی کی گئی ہے، جس کے بعد مسلمانوں کی جانب سے بھرپور احتجاج کے نتیجے میں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ہندو انتہا پسند رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو نبی اکرمؐ  کی شان میں گستاخی پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات بھر شدید احتجاج کے بعد ٹی راجا سنگھ کے خلاف مذہبی عقائد کی توہین سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بی جے پی رہنما کی جانب سے توہین آمیز تبصرے پر مبنی وڈیو وائرل ہونے پر حیدر آباد سمیت مختلف علاقوں اور پولیس اسٹیشنز کے باہر احتجاج شروع ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ  ٹی راجا سنگھ نے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

احتجاج کرنےو والوں کی جانب سے گستاخ رکن اسمبلی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی راجا سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے