English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد رضوان کی تلاوت قرآن کی تصویر نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

القمر

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی جانب سے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ 2022 کے لیے ٹیم کی دبئی آمد کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد محمد رضوان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں کھلاڑی دبئی پہنچنے کے بعد بس میں سفر کے دوران مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

 محمد رضوان قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے دوسروں سے الگ نظر آئے۔شائقین نے اس بات کو خوب پسند کیا اور اس پر تبصرے کیے۔

 پاکستانی ٹیم منگل کی صبح دبئی پہنچ گئی اور روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنے پہلے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ مقابلے سے قبل آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

دونوں ہمسایہ ممالک 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہائی اوکٹین کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے