ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اس وقت تباہ کن سونامی کا سامنا کر رہا ہے، شازیہ مری

اسلام آباد: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ  یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکو رنگ کا نہیں،سندھ، بلوچستان میں عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں،  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کوئی بھی حقدار محروم نہیں ہوگا، پاکستان اس وقت تباہ کن سونامی کا سامنا کر رہا ہے۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ہر طرف تباہی ہی تباہی نظر آ رہی ہے ،  سندھ، بلوچستان میں عوام سخت مشکلات کے شکار ہیں،  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کوئی بھی حقدار محروم نہیں ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ساری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں،  ہماری ہر ممکن کوشش ہے بارش اورسیلاب کے متاثرین کے پاس پہنچیں، سندھ اور بلوچستان میں ذراعت مکمل طور تباہ ہوگئی ہے،  پاکستان اس وقت تباہ کن سونامی کا سامنا کر رہا ہے۔

شازیہ مری کا اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکو رنگ کا نہیں بلکہ عوام کی ان کی خدمت کرنے کا ہے ، لوگ مدد کے لیئے پکار رہے ہیں، حالات بہت خراب ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں