English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوات اور چارسدہ میں فلڈ ایمرجنسی نافذ

القمر

 محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا نے سوات اور چارسدہ میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی۔

انتطامیہ کے مطابق کالام کی تاریخی مسجد سمیت سوات کے کئی مقامات پر سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، اس کے علاوہ سوات میں  بحرین اور مدین کے درمیان سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کی وجہ سے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کردی گئی ہے۔ اسلام آباد، پشاور سے آنے والی ٹریفک کو پلائی انٹرچینج سے گزارا جا رہا ہے اور سوات سے آنے والی ٹریفک چکدرا کے مقام پر بند کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائیسوات کا سیلابی ریلا دوپہرکے وقت منڈا ہیڈورکس سیگزریگاجہاں  دریائے سوات میں خیالی کے مقام پرپانی کا اخراج 2 لاکھ کیوسک سے تجاوزکرسکتا ہے۔

ادھر چارسدہ میں سیلاب کے نقصانات سے بچنے کیلئے اقدامات شروع کردییگئے ہیں، عوام کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لیے اعلانات کیے جارہے ہیں،سیلابی پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے  جس سے  علاقہ شاہی قلالی کے 500 گھر زیرآب آگئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق چارسدہ میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور 5 یونین کونسلز میں سرکاری اسکولوں کو خالی کرایا گیا ہے جس میں سیلاب متاثرین کو رکھا  جائے گا۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے