English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں عدالتی نظام حیران کن تفریق کا شکار ہے، فواد چودھری

القمر

اسلام آ باد : مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتی نظام حیران کن تفریق کا شکار ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام حیران کن تفریق کا شکار ہے، آج ہی کے فیصلے لیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نزدیک اداروں کیخلاف بیان اتنا سنگین معاملہ ہے کہ انھوں نے زیر حراست تشدد جیسے سنگین الزام کو نظرانداز کر دیا۔

 انہوں نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہہ دیا گیا ہے جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کے نزدیک حکومت کا پی ڈی ایم رہنماں کیخلاف انھیں الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم بے وقعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو نوٹس کیے بغیر کابینہ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا، ثابت یہ ہوتا ہے کہ ملک میں قانون جج صاحبان کا نام ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جج قانون کے ماتحت نہیں قانون ججز کے ماتحت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے