English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداروں کیخلاف بیان پر زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمٰن و دیگر پر مقدمہ

القمر

پشاور: اداروں سے متعلق نفرت انگیز بیان کی بنیاد پر آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمن و دیگر کے خلاف ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ان کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، کیپٹن صفدر اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے چند روز قبل مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کردی تھی۔

صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے