English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

10 سالوں میں پہلی مرتبہ ایک مہینہ بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا، کوہلی کا انکشاف

القمر

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ 10 برسوں میں پہلی مرتبہ انہوں نے ایک ماہ بیٹ کو  ہاتھ نہیں لگایا ہے۔ حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں ویرات کوہلی نے اپنے آؤٹ آف فارم ہونے اور ذہنی دباؤ بڑھنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا میں خود کو بتاتا رہا کہ مجھ میں کھیل کی شدت ہے لیکن میری باڈی کہتی تھی ابھی وقفہ لو، مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے ساتھ غلط بیانی کر رہا ہوں۔

 انہوں نے کہا  میرا دماغ مجھے بتا رہا تھا کہ مجھے بریک لے کر کھیل سے دستبردار ہونا ہے، میں ذہنی طور پر مضبوط لگتا ہوں اور  مضبوط ہوں بھی لیکن اس کی ایک حد ہوتی ہے۔  آپ کو اس حد کو پہچاننا ہوتا ہے ورنہ یہ آپ کے لیے مضرِ صحت  ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا مجھے حالیہ دنوں نے بہت کچھ سکھایا ہے۔  مجھے یہ بتانے میں شرمندگی محسوس نہیں ہو رہی کہ میں ذہنی طور پر ڈاؤن ہوا۔

ویرات کوہلی نے کہا یہ ایک عام سی بات ہے لیکن ہم اس کے بارے میں نہیں بولتے کیونکہ ہم ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں،  ہم ایسا نظر نہیں آنا چاہتے کہ ہم دماغی طور پر ڈاؤن ہیں، یقین کریں اپنی مضبوطی کے بارے میں غلط بیانی کرنا کمزوری تسلیم کرنے سے زیادہ بری چیز ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے مجھے دورہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے