English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کور کمانڈر بلوچستان کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کا حوصلہ بڑھایا

القمر

کوئٹہ: کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب کا حوصلہ بڑھایا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کے دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور  متاثرین کوبحالی کی یقین  دہانی کراتے ہوئے حوصلہ بڑھایا۔ ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پورا ملک سیلابی صورتحا ل سے دوچار ہے، مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، سول انتظامیہ اور افواج پاکستان متاثرین کی بحالی کے لیے مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر کور کمانڈربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے ریلیف اور فری میڈیکل کیمپس کا بھی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن میں شریک جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے