ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوئرکوہستان،سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم پر قائم اہم کیہال پل کو خطرہ

کوہستان:لوئر کوہستان میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم پر قائم اہم کیہال پل کو خطرہ لاحق ہے۔

تحصیل پٹن اور داسو کے درمیان پل کے دونوں پلرز کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں۔ پل ٹوٹنے کی صورت میں اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہوجائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر محمدثاقب نے کہا ہے کہ پل کی جلد مرمت کے لئے این ایچ اے کو خط لکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب موٹر وےایم ون پر برہان تا پشاور،  قومی شاہراہ پر ازاخیل اور نوشہرہ کے درمیان، بلوچستان میں قلات سے پشین یارو،  سندھ میں کنڈیارو، مورو، سکرنڈ اور  مٹیاری کے قریب اور نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ تک سیلاب کا خدشہ ہے۔

موٹر وے پولیس نےسیلاب کی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا ہے، ساتھ ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سفر سےگریز کی ہدایت   جاری کردی گئی ہیں۔

موٹر وے پولیس نے سفر سے پہلے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں