English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انجری سے نجات کیلئے شاہین آفریدی دبئی سے برطانیہ روانہ

القمر

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی انجری سے نجات حاصل کرنے کیلئے دبئی سے لندن روانہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری(جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو گئے تھے)سے بحالی کے لیے دبئی سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے شاہین آفریدی اکتوبر میں شیڈول آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے، تاہم ٹورنامنٹ میں شرکت کا فیصلہ پی سی بی میڈیکل ٹیم ان کی فٹنس کی جانچ پڑتال کے بعد کرے گی۔

پی سی بی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شاہین لندن میں پی سی بی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے، جس میں لندن میں مقیم ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے