English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ 2022 :ہانگ کانگ کیخلاف قومی ٹیم  میں 2 تبدیلیوں کا امکان

القمر

دبئی:ایشیا کپ 2022 میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعہ کو ہانگ کانگ کیخلاف کھیلے گی،قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

قومی ٹیم نے گزشتہ رات میں  آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ میں ٹریننگ کی، ٹریننگ سیشن پاکستان کے وقت کے مطابق رات 10  بجے شروع ہوا جس میں ٹیم نے 2 گھنٹےتک ٹریننگ سیشن کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹریننگ سیشن میں فاسٹ بولرز سمیت تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں فاسٹ بولرنسیم شاہ کو آرام دینے کی تجویززیرغور ہے جب کہ نسیم کے متبادل کے طور پر حسن علی یا محمد حسنین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

 حارث رئوف کو بھی آرام دینے کی صورت میں دونوں فاسٹ بولرز کے کھیلنے کا امکان ہے ۔پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گروپ میچ جمعہ کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے