ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

  نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 عالمی ادارے کے ترجمان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ سیکرٹری جنرل، پاکستان میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر اظہار یکجہتی کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدترین سیلابی صورت حال کے باعث لاکھوں مرد، خواتین اور بچے مشکل ترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ انتونیو گوتریس کی اسلام آباد آمد 9 ستمبر کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں