English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1  ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

القمر

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ایم ایف سے  1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونےکی تصدیق کردی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے،  آئی ایم ایف بورڈ نے ساتواں اور  آٹھواں جائزہ  مکمل ہونے پر قسط جاری کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ خیال رہےکہ گزشتہ روز  آئی ایم ایف نے  پاکستان کے قرض پروگرام  میں جون 2023  تک توسیع کی منظوری دینے کا اعلان کیا  تھا، پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6  ارب ڈالر سے بڑھا کر  ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی، پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ یقینی بنانا ہو گا،کاروبار کرنے کا ماحول بہتر بنا کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ بہتر اقدام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے