English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کے ساوتھ ریجن میں احمد نعمان اور ملک مرتضی نے کامیابی حاصل کرلی

القمر

کراچی گالف کورس میں سو سے زائد کارپوریٹ گالفرز شریک ہوئے،جنھیں 52 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا، ٹیموں نے اسٹوک پلے فارمیٹ پر مقابلہ کیا،، ایونٹ کا پہلا مرحلہ زبردست رہا 18 ہولز پر مشتمل مقابلوں میں احمد نعمان اور ملک مرتضی کی ٹیم 143 نیٹ اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی

ایک اسٹروک کے فرق سے سید شجاعت علی اور عمران حیدر کی ٹیم دوسرے نمبر پر آئی تیسری پوزیشن عبدالرحمان اور عرفان راشد کی ٹیم رہی ہاشو گروپ کے سی ای او حسیب اے گردیزی مہمان خصوصی تھے

جنھوں نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کئے ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کے ڈائریکٹر محمد عمر کھوکھر کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ گالفرز کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد اور تیسرا مرحلہ لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے بعد ہونے والےنیشنل فائنل کی فاتح ٹیم اسپین میں ورلڈ کارپوریٹ چیلنج فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے