English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوکت ترین ملک کو معاشی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، محمد زبیر

القمر

کراچی: مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان بڑے لیڈر ہیں تو اپنی شہرت کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کریں،اس سیلاب سے پورا پاکستان متاثر ہوا ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ شوکت ترین کی آڈیو لیکس پر بہت افسوس ہوا ، ایسی گفتگو قابل معافی نہیں، انکی جگہ اگر کوئی اور ہوتا تو شاید اتنا شور نہ ہوتا۔محمد زبیر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ ڈائریکٹ متاثر ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بلوچستان، سندھ اور کے پی بھی گئے، بلاول نے اپنا یورپ کا دورہ کینسل کردیا، عمران خان اگر سمجھتے ہیں کہ وہ ایک بڑے لیڈر ہیں تو اپنی شہرت کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کریں۔

 لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان آپ کتنا بھی سمجھیں کہ سازش ہوئی ہے، حکومت میں آنے کا طریقہ یہی ہے کہ عدم اعتماد لے آئیں یا انتخابات جیت کر، نیوٹرل نیوٹرل کا کھیل کھیل کر یہ دبا بڑھانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین معیشت کو سمجھتے ہیں پھر بھی ملک کو معاشی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، شوکت ترین وزیر خزانہ بھی رہے ہیں، انکو آئی ایم ایف کے لون کی ضرورت کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے تھا، اگر معاہدہ نہ ہوتا تو اس کے اثرات کا بم ملک کے بائیس کروڑ افراد پر گرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے