English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

القمر

دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ۔

ٹی ٹوئنٹی میچز میں ان کے 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔محمد رضوان نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کیخلاف اننگز میں 48 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔

اس سے قبل شعیب ملک، بابر اعظم، محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی 5 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شعیب ملک 11698 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

بابر اعظم نے 7890 رنز بنا رکھے ہیں۔ محمد حفیظ نے 7811 اور کامران اکمل نے 6775 رنز بنائے ہیں۔احمد شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 6446 جبکہ عمر اکمل نے5631 رنز بنائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے