زمبابوے نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ شکست دےدی،زمبابوے نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے باآسانی ہرادیا ہے،زمبابوے نے142رنزکا ہدف 39ویں اوورمیں حاصل کرلیا ہے
اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ابتدا سے ہی عمدہ کھیل پیش کیا لیکن دوسرے اینڈ سے ایک ایک کر کے کھلاڑی پویلین لوٹتے رہے۔
کپتان ایرون فنچ پانچ، اسٹیون اسمتھ ایک، ایلکس کیری چار، مارکس اسٹوئنس اور کیمرون گرین تین، تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو آسٹریلیا کی ٹیم 72رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو چکے تھے۔
Historic win for Zimbabwe 🙌
Their first ever ODI victory against the hosts in Australia 👏#AUSvZIM pic.twitter.com/Z6gfI0dwSS
— ICC (@ICC) September 3, 2022
اس مرحلے پر وارنر کا ساتھ دینے گلین میکسویل آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 57 رنز کی شراکت قائم کی، اس موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ دونوں مل کر آسٹریلیا کی معقول مجموعے تک رسائی یقینی بنا دیں گے لیکن ریان بُرل کے بہترین اسپیل نے آسٹریلیا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
Brilliant bowling display by Zimbabwe as they bowl out Australia for 141 👏
Can the visitors chase it down and win the third ODI?
Watch #AUSvZIM FREE on https://t.co/MHHfZPyHf9 (in select regions) 📺 | 📝 Scorecard: https://t.co/rYRZw10OXK pic.twitter.com/kcale8i42f
— ICC (@ICC) September 3, 2022
ریان بُرل نے پہلے 19 رنز بنانے والے میکسویل کے ساتھ ساتھ ایشٹن ایگار کو بھی چلتا کردیا لیکن انہیں اور زمبابوے کی ٹیم کو سب سے بڑی کامیابی اس وقت ملی جب اگلے اوور میں انہوں نے 94 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر کو چلتا کردیا ہے۔
