ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی انتہاپسندوں نے بولر ارش دیپ سنگھ کو خالصتان کا حامی قرار دے دیا

 

نئی دہلی:بھارتی انتہاپسندوں نے پاکستان کیخلاف میچ میں محمد آصف کا کیچ ڈراپ کرنے والے بولر ارش دیپ سنگھ کو خالصتان کا حامی قرار دے دیا.

 نجی ٹی وی کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں 5وکٹوں سے شکست کے بعد ہندو انتہاپسند حسب معمول آپے سے باہر ہوگئے اورکیچ ڈراپ کرنے والے ارش دیپ سنگھ کو خالصتان کا حامی اور ایجنٹ قرار دے دیا.

 میچ کے اہم موقع پر ارش دیپ سنگھ سے محمد آصف کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ارش دیپ سنگھ کو بدترین تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ہندوانتہاپسند صارفین نے ارش دیپ پر جان بوجھ کر کیچ چھوڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں خالصتانی قرار دے دیا.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرکٹر محمد حفیظ نے ارش دیپ سنگھ کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں غلطیاں ہوجاتی ہیں، بھارتی شائقین سے درخواست ہے کہ کسی کی تذلیل نہ کریں.

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ارش دیپ  پر تنقید کرنا بند کریں،کوئی بھی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا،پاکستان نے بہتر کھیلا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں