اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دو چیزیں کسی بھی ریاست کی بقاءکی ضمانت ہواکرتی ھیں ایک معیشت اوردوسرادفاع،جب حکومت میں تھاتوپاکستان کومعاشی طورپرتباہ کردیااب حکومت سےباھر آکرپاکستان کےدفاعی فصیل میں دراڑڈال رہاہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کے پاکستان توڑنےکےایجنڈےکوھم12سال سےطشت ازبام کرتےچلےآرھےہیں، بنےگی اسطرح تصویرِجاناں ھم نہ کہتےتھے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک کی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے، عوام عمران خان کو بد دعائیں دیتی ہے، عمران خان نے ملک کا دفاعی نظام بھی برباد کیا ہے۔
