English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کالا باغ ڈیم ایشو پر 3 صوبوں کی قراردادیں موجود ہیں، علی زیدی

القمر

کراچی: تحریک انصاف سندھ کے صدراور سابق وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیمز کی اشد ضرورت ہے، کالا باغ ڈیم ایشو پر 3 صوبوں کی قراردادیں موجود ہیں، عمران خان نے اپنی حکومت میں 6 بڑے ڈیم شروع کیے۔

علی زیدی نے کہا کہ حکومت ایسی صورتحال میں ہاتھ پھیلا کر بیٹھ گئی کہ پیسے دو، قرضے معاف کروانے چاہیے، زرداری پارٹی نہیں مافیا ہے، پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے ساتھ چلی گئی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ یہ چور 30،30 کروڑ روپے میں ایم این اے خریدنے کو تیار ہوتے ہیں، اب ایک دم سے ان کے پاس متاثرین کیلئے پیسے نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت فارغ ہو چکی ہے، سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے