شیخوپورہ:وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ قوم سیلاب سے دو چار ہے اور عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں کیخلاف سنگین بہتان تراشی کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما حلقہ پی پی139سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر کے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاکہ اس بہتان تراشی کا مقصد عوام کو فوج سے لڑاناہے عمران خان کے افواجِ پاکستان کیخلاف نفرت پھیلانے اور حساس پیشہ وارانہ امور کو متنازع بنانے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں پاک افواج نے پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اب بھی وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور اداروں کے ساتھ مل کر مسلح افواج سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان 9 حلقوں میں الیکشن لڑنا عوامی نمائندوں کو عوام سے دور رکھنے کے مترداف ہے عمران خان ایک مرتبہ پھر الیکشن الیکشن کا ڈرامہ رچا کر قوم کو گمراہ کررہے ہیں مگر اب عوام عمران کے بہکاوئے میں نہیں آئینگے،ننکانہ صاحب اورحلقہ پی پی139کے ضمنی انتخاب میں حکومتی مشینری کا استعمال ہورہا ہے الیکشن کمیشن نے حکومتی وزرا اور میشروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے پنجاب حکومت ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او شیخوپورہ دن رات پی ٹی آئی کے امیدوار کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر)اعجاز شاہ مسلم لیگ ن کی بڑتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہیے تمام تر حربوں اور سرکاری مشینری کے باوجود ننکانہ اور حلقہ پی پی139کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی عمران خان سڑکوں پر ایسی طرح احتجاج کرتے رہے گے بد زبانی بدکلامی کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے بہت جلد مسلم لیگ ن پنجاب میں اپنی حکومت بنائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر اعلی کا فیصلہ آئینی اور قانونی نہیں بلکہ پنچائتی ہے جس کی کوئی قانونی اور آئینی نہ ہے مریم نواز کا جلسہ پی ٹی آئی کی سیاسی شخصیت ثابت ہوگا مریم نواز کا شیخوپورہ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور یہ شیخوپورہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا۔
