English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سمندری طوفان ’’ہنامنور‘‘جنوبی کوریا  کے  جزیرے سے ٹکرا گیا

القمر

سیول:سمندری طوفان’’ہنامنور‘‘جنوبی کوریا  کے  جزیرے سے ٹکرا گیا، موسلادھاربارش اور سیلاب سے14 ہلاک  ہو گئے،ہزاروں افراد کونقل مکانی  کرنا پڑی ، شدید بارشوں اورآندھی سے درخت  جڑ وں سے اکھڑ گئے،35ہزار سے زاہد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے  بیان میں کہا کہ 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے آنے والا طوفان نے تبائی مچادی  ہے، سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پزیرہزاروں افراد کوانخلا کا حکم  دیا گیاہے، موسلا دھار بارشوں سے   متعدد مکانات اور عمارتیں سیلاب کی زد میں آکر تباہ ہو گئیں، اور متعدد سڑکیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔

ملک بھر میں 6 سوسے زائد سکول بند کر دیے گئے یا آن لائن کلاسز میں تبدیل کر دیے گئے، 250سے زائد پروازیں معطل ہو گئے جبکہ 66 ہزارسے زائد ماہی گیری کی کشتیوں کو بندرگاہوں پر منتقل کر دیا گیا،وزات داخلہ  کے مطابق جنوبی شہر السان میں ایک 25سالہ شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا جو تاحال لاپتہ ہے

۔جنوبی شہر پوہانگ میںپی اوایس سی او کے ایک بڑے اسٹیل پلانٹ میں آتشزگی کے واقعہ بھی رپورٹ ہوا ہے،حکومت نے سمندری طوفان’’ہنامنور‘‘ کے باعث متاثرہ علاقون کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے