English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جمعہ کو دوروزہ پاکستان پہنچیں گے

القمر

 نیویارک:قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس جمعہ کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے،سیکرٹری جنرل یو این انٹونیو گوٹریس وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور اتحادی حکومت کے دیگر رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

انٹونیو گوٹریس نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان میں عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کریں گے، سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔۔mk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے