English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب متاثرین کیلئے امداد لیکر امارات سے مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

القمر

کراچی:متحدہ عرب امارات سے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اشیا لے کر مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے دسویں اور گیارہویں انسانی امدادی پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ یو اے ای ائرفورس کے طیارے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا سامان لے کر کراچی پہنچے ہیں۔

اماراتی سفارتخانے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک آرمی 5 کور کے ایک افسر نے  ائرپورٹ پر طیاروں کو خوش آمدید کہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے