English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویتنام کے شہر ہوچی من کے قریب بار میں آگ لگنے سے 32افراد ہلاک

القمر

ہوچی من:ویتنام کے شہر ہوچی من کے قریب موجود ایک بار میں  آگ لگنے سے 32افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مذکورہ بار  ہوچی من شہر کے قریب ایک رہائشی علاقے میں موجود ایک عمارت کی دوسری منزل پر واقع تھا جہاں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

ویتنامی وزارت  سکیورٹی کے مطابق بار میں آگ لگنے کے واقعے میں 32افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 17مرد اور 15 خواتین  شامل ہیں جبکہ 11افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ویتنامی سرکاری میڈیا کے مطابق 8افراد کی لاشیں بار کے واش روم سے ملی ہیں جن کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی،  آگ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

ویتنامی حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ریسکیو اہکار اندر پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے