English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی نے بلے باز آصف علی اور فرید احمد پر جرمانہ عائد کردیا

القمر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)نے پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغانستان کے بولر فرید احمد پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کردیا۔

آئی سی سی نے گزشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں آصف علی اور فرید احمد کے درمیان گرما گرمی کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ میچ ریفری نے لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔ میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان ٹیم کے فاسٹ بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فرید احمد نے آصف علی کو آﺅٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران باڈی کنٹیکٹ ہوا۔ میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کیا اور سماعت کی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے