ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونیوالا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونے والے کیش وین کے ڈرائیور کو چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو چک جھمرہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جبکہ کیش وین کے ڈرائیور سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق لوٹی گئی کیش وین میں 4کروڑ96 لاکھ روپے تھے، ملزم نے کارروائی اس وقت کی جب باقی گارڈز پیسے بینک برانچ میں منتقل کرنے کے لیے اندر گئے ہوئے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی کمپنی کی گاڑی برآمد کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی تھی، ڈرائیور کیش وین 109چک کے قریب چھوڑ کر رقم سمیت غائب ہو گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں