کراچی:ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے حوالے سے سابق کرکٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیاہے۔
بوم بوم آفریدی نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور پاکستانی میری یہی خواہش ہے کہ پاکستان یہ ٹورنامنٹ جیتے۔
انہوں نے کہا کہ میرا رضوان کو مشورہ ہے کہ آگر انجری تنگ کر رہی ہے تو آرام کرے اور بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں انہیں دبا ئومیں نہیں آنا چاہیے،سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے۔
انہوں نے ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے حوالے سے کہا میں نے تو فائنل کے ٹکٹ بھی خرید لیے تھے کیوں امید تھی کہ فائنل بھارت اور پاکستان کا ہو گا اور ہم جیتیں گے لیکن بھارتی ٹیم پہلے ہی باہر ہو گئی۔
سابق کپتان انضمام الحق کا ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے حوالے سے کہناتھا کہ بھارت جو فائنل تک نہیں آسکا اس کی وجہ بھارت کا پاکستان سے ہارنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ ایشیا کپ پاکستان ہی جیتے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل 11ستمبر کو ہوگا۔
