کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل نے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں مائنس ون کا سوچنے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں عمران خان کے ساتھ پورے پاکستان کی عوام کھڑی ہے پاکستان کو بحرانوں سے صرف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں مائنس پی ڈی ایم کرنا اس وقت لازم ہوچکا ہے۔
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا آج 25 دن بعد سندھ اسمبلی آیا ہوں 23 دن جیل میں کاٹ کر آرہا ہوں جیل میں دہشتگردوں کی طرح سختیاں کی گئیں جب سے اسمبلی ایم پی اے بنا ہوں ستائیس جھوٹے کیس مجھ پر بنائے گئے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد پانچ مقدمے مجھ پر درج ہوئے ہیں جیل میں ٹانگ میں زخم تھا علاج نہیں کروایا گیا جیل کے حالات دیکھ کر آیا ہوں جیل میں جو بیمار ہیں، جیل میں سندھ کے سیلاب متاثرین کے غم دیکھ کر اپنے غم بھول جاتا تھا خیرپور میں ایک دو سالا بچی دودھ نہ ملنے سے فوت ہوئی۔
حلیم عادل نے کہا سندھ ڈوبا نہیں ڈبویا گیا ہے اربوں روپے پشتوں کی مضبوطی کے لئے رکھے گئے جوہی دادو ایم این وی ڈرین کی پشتیں مضبوط ہوئی؟ نہ بند مضبوط ہوئے نہ شاخوں کی بھل صفائی ہوئی ڈیسلٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے شگاف پڑے سکھر سے شکارپور رائس کئنال حمل منچھر میں شگاف پڑے پران ندی ڈھوروں میں شگاف پڑے قدرتی گزر گاہوں پر قبضے کئے جاچکے ہیں۔

