ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تکبر، انا پرستی اور خودپسندی میں ڈوبا بزدل شخص خطرناک ہی ہوتا ہے، مریم اورنگزیب

 اسلام آ باد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو خطرناک ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو درست طور پر خطرناک کہتے ہیں کیونکہ تکبر، انا پرستی اور خودپسندی میں ڈوبا بزدل شخص خطرناک ہی ہوتا ہے۔ 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ بیمار ذہنیت ہے کہ میں وزیراعظم نہیں اس لئے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو،یہ شخص گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتا ہے۔

 وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کبھی آئی ایم ایف پروگرام پھر سیلاب متاثرین کی امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے، یہی ذہنی بیمار شخص شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان سفید جھوٹ بولتا اور سیلاب پر سیاست کرتا ہے، بیمار ذہنیت کا شکار شخص سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے۔ 

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کسی ادارے، سربراہ یا جج کو گالی دینے میں عمران کو تو کوئی شرم ہی نہیں آتی، اب عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ عمران خان کو ندامت ہے نہ ہی کوئی شرمندگی ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور میڈیا خود پسند و انا پرست شخص کے بجائے سیلاب متاثرین پر توجہ دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں