English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 دادوگرڈ اسٹیشن کو بچانے کیلئے سول وملٹری حکام  کا  اقدام   لائق تحسین ہے ، وزیراعظم 

   اسلام آ باد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کیلئے سول و ملٹری حکام کے تعاون کا بند باندھنے کا اقدام لائقِ تحسین ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے دادو گرڈ سٹیشن کو سیلاب سے بچانے کے اقدام کو 36 گھنٹے کے اندر اندر سول اور ملٹری حکام کی جانب سے 3 کلومیٹر کے پشتے کی تعمیر کو سراہا ہے۔

 شہباز شریف نے مزید کہا کہ رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان  ایم  8پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کیلئے بحال کرنے پر میں این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے