کراچی:متحدہ عرب امارات سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے امداد لے کر ایک اور پرواز کراچی پہنچ گئی۔
سیلاب زدگان کے لئے برادر اسلامی ملک کی جانب سے اماراتی ائیرفورس کی 23ویں پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کیا۔
اس موقع پر دبئی ہائوس کے عملے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج کے 5 کور کے ایک افسر نے پرواز کو خوش آمدید کہا اورامدادی سامان وصول کیا ۔
